Loading...
 

محدود کلب

رکنیت

جیسا کہ نام سے ظاہر ہے ، محدود کلب ایسے کلب ہیں جن کے رکن صرف کچھ خاص شرائط پورا کرنے والے افراد بن سکتے ہیں۔ یہ شرائط عموماً دو طرح کی ہوتی ہیں۔

  • پیشہ ورانہ - کلب ایک پیشہ ورانہ انجمن کے ارکان تک محدود ہوتا ہے۔
  • تعلیمی - کلب ان ارکان تک محدود ہوتا ہے جو ایک خاص سطح کی تعلیمی یا پیشہ ورانہ کامیابی حاصل کر لیتے ہیں۔

 

ان تقاضوں کا علم عام ہونا چاہئے اور انہیں فاؤنڈیشن کے بنیادی اصولوں یا ظوابط کے منافی نہیں ہونا چاہیے۔

.

عموماً کسی پابندی کو جائز سمجھا جاتا ہے اگر کوئی بھی رکن اپنے حالات سے قطع نظر اپنی کوشش اور قوت ارادی کے ذریعہ اسے پورا کرنے کے قابل ہو۔

 

مثلاً کسی مخصوص تنظیم یا تحریک میں رکنیت حاصل کرنے کی اجازت صرف اس صورت میں دی جاتی ہے جب ایسی تنظیم غیر امتیازی سلوک کی حامل ہو: جہاں تک Agora کا تعلق ہے ، اس کلب میں جو صرف مردوں کے لیے ہے اور کسی ایسے کلب میں جواپنے ارکان کا ایسی تنظیم سے تعلق مانگتا ہے جو صرف مردوں کو داخلے کی اجازت دیتی ہے، میں کوئی فرق نہیں ہے ۔ دونوں کو امتیازی سلوک کا حامل سمجھا جاتا ہے، لہٰذا ان کی اجازت نہیں۔

.

 

باظابطہ اور خلاف ظابطہ حدود کی کچھ مثالیں مندرجہ ذیل ہیں۔ خلاف ظابطہ حدود کی وجہ ان کے سامنے دی گئی ہے۔

  • ڈاکٹروں تک محدود

  • وکلا تک محدود

  • بوائے سکاؤٹ ارکان تک محدود (نام کے برعکس بوائے اسکاؤٹس آف امریکہ سنہ 2018 سے لڑکیوں کو بھی داخلہ دیتا ہے)

  • مینسا ارکان تک محدود

  • مردوں تک محدود ( صنف کی بنیاد پر امتیازی سلوک)

  • خواتین تک محدود ( صنف کی بنیاد پر امتیازی سلوک)

  • ہسپانوی شہریوں تک محدود ( قومیت کی بنیاد پر امتیازی سلوک)

  • عیسائیوں تک محدود ( مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک)

  • پی ایم پی کے مصدقہ پراجیکٹ مینیجرز تک محدود

  • آئی ای ای ای کے ارکان تک محدود

  • طبیعیات دانوں تک محدود

  • بنیادی تعلیمی طریق کار مکمل کرنے والے ارکان تک محدود

  • پیشہ ور مقررین تک محدود

  • سوشلسٹ پارٹی کے ارکان تک محدود ( نظریہ کی بنیاد پر امتیازی سلوک)

  • پیشہ ورماہر نجوم تک محدود ( خصوصی ظوابط کے خلاف - سائنس کی مقبولیت اورمقصدی تجزیے کا فروغ)

  • دِگر جنسیہ لوگوں تک محدود ( جنسی رجحان کی بنیاد پر امتیازی سلوک)

  • صرف ماوَں والا کلب ( صنف کی بنیاد پر امتیازی سلوک)

 

یاد رکھیں کہ کسی پابندی کا اطلاق کسی خاص ملک پر منحصر ہوسکتا ہے۔

 

مثلاً اگر کوئی ملک مرد اور خواتین دونوں کو وکیل بننے کی اجازت دیتا ہے تو صرف وکلاء والا کلب درست ہے۔ تاہم اگر اُس ملک میں صرف مرد ہی وکیل بن سکتے ہیں، تو پھر وکلاء کلب کی اجازت نہیں ہوگی۔

 

عمر کی حدود

محدود کلب کی عمر کی حد عوامی (یوتھ) کلبوں کے لئے بیان کردہ حدود جیسی ہوسکتی ہے۔.

 

اجلاس کی جگہ

محدود کلب اجلاس کے مقام کے انتخاب کے لیے آزاد ہیں بشرطیکہ وہ ارکان سے امتیازی سلوک کی ایک اضافی پرت کے طور پر کام نہ کرے۔

 

مہمان اور زائرین

محدود کلبوں کو کم از کم درج ذیل مجموعوں کے دوروں کو قبول کرنا ہوگا:

  • Agora Speakers International فاؤنڈیشن کے افسران اور Agora Speakers International بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان (جو آڈٹ، تعمیل اور رہنمائی کے مقاصد کے لئے آتے ہیں)
  • Agora سفیر

 

مذکورہ بالا مجموعہ کے کسی عوامی کلب کا دورہ کرنے کے حق سے  مراد یہ نہیں  کہ وہ جو بھی فرض منصبی چاہیں، اسے ادا کرنے کی انہیں اجازت ہے۔ یہ کلب پر منحصر ہے کہ یہ فیصلہ کرے کہ اجلاس میں زائرین کیا فرض منصبی ادا کرسکتے ہیں۔.

 

جن فرائض منصبی کی اجازت دی جا سکتی ہے، اس کے لئے ہماری سفارش مندرجہ ذیل ہے۔

  • Agora سفیر: تشخیص ، کسی حصے کی رہنمائی کا فرض منصبی (جیسے مُباحثے کا منتظم، فی البدیہہ تقاریر کا رہنما ، وغیرہ) ، اور ورکشاپس۔

 

عوامی کلبوں کے برعکس محدود کلبوں پر لازم نہیں کہ دوسرے کلبوں سے یا عوام الناس سے مہمانوں کو قبول کریں یا نہیں (لیکن اگر وہ چاہیں توایسا کر سکتے ہیں)، چاہے وہ رکنیت کے معیار پر پورا اترتے ہوں ۔

.

مالی شرائط

مالی معاملات میں محدود کلبوں کو عوامی کلبوں  جیسے قواعد پر ہی عمل کرنا ہو گا ۔

 

تاہم عوامی کلبوں کے برعکس محدود کلب Agora Speakers International کو فی رکن 40 (USD) فیس دیتے ہیں۔ فیس رکن کی شمولیت کی تاریخ پر ادا کی جاتی ہے اور ایک سال کے لئے کافی ہے۔

.

 

فہرست سازی کی شرائط

محدود کلبوں کے بارے میں درج ذیل معلومات شئیر کی جاتی ہیں، جنہیں کلب افسران کو تازہ رکھنا چاہئے۔.

 

کلب کی شراکت کردہ معلومات
معلومات کی قسم جن کے ساتھ  شئیر کی جاتی ہیں

کلب کا نام ، نمبر اور تاریخ بنیاد

عوام

اجلاس کا جدول

Agora سفیر اور Agora فاؤنڈیشن کے عہدیدار

اجلاس کی جگہ

عوام

کلب کے افسران اور ان سے رابطے کی معلومات

Agora سفیر اور Agora فاؤنڈیشن کے عہدیدار

فیس کا ڈھانچہ

عوام

کلب کے مالی معاملات

Agora ارکان

تقریر کے مواد پر پابندیاں

عوام

کلب کی رابطہ معلومات

عوام

انعامات اور بیجز

عوام

کلب کی زبانیں

عوام

تقریر کے مواد پر پابندیاں

عوام

   

 

Agora تعلیمی ماڈل کی پاسداری

Agora تعلیمی ماڈل کی پاسداری کے معاملے میں محدود کلبوں کو مندرجہ ذیل استثناعات کے ساتھ عوامی کلبوں جیسے قواعد پر ہی عمل کرنے کی ضرورت ہے۔:

 


Contributors to this page: agora and prof.saqib .
Page last modified on Saturday July 10, 2021 09:42:55 CEST by agora.